دبئی، 9 اگست (یو این آئی) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے انتظامیہ کو اپنے ملک میں کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے غیر ملکی مزدوروں کے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے ، جن میں خاص طور سے ہندستانی اور فلپینی مزدور شامل ہیں۔
شاہ سلمان نے محنت اور سماجی ترقی کے وزیر کو
ہدایت دی ہے کہ وہ وزارت مالیات کے ساتھ تعاون کرکے حکومت کے تنخواہ تحفظ پروگرام کے مطابق حکومت کے ساتھ قرار والی کمپنیوں پر مزدوروں کے بقایا تنخواہ ادا کرنے کا دباؤ ڈالنے کے لئے تمام ضروری اقدام کریں۔
شاہ کا بیان مزدوروں کو کئی مہینوں تک اجرت نہ ملنے کی شکایات کے بعد سامنے آیا ہے